ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کم بارش اور درآمد میں کمی کی وجہ سے دال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا:رام ولاس پاسوان

کم بارش اور درآمد میں کمی کی وجہ سے دال کی قیمتوں میں اضافہ ہوا:رام ولاس پاسوان

Sun, 29 May 2016 20:39:10  SO Admin   SO news /INS India

 

لکھنؤ29مئی(آئی این ایس انڈیا)مرکزی فوڈ اینڈ عوامی تقسیم کے نظام وزیر رام ولاس پاسوان نے ملک میں دالوں کی قیمتیں بڑھنے کے لئے گزشتہ دو سال کے دوران ہوئی کم بارش اور درآمد میں کمی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے دال کی کمی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور وہ ریاستوں کو سستی کی شرح پر دال فراہم کرنے کو تیار ہے۔پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال پرکہاکہ دال کی قیمتیں بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں۔سب سے پہلے گزشتہ دوسال کے دوران کم بارشوں کی وجہ سے فصلیں خراب ہوئیں۔دوسری وجہ یہ کہ دال کی درآمد کم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جہاں ملک میں دال کی کل پیداوار171ملین ٹن ہوئی تھی، وہیں مانگ 226لاکھ ٹن تھی۔اس بار یہ کھپت 236لاکھ ٹن ہونے کااندازہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومتیں جتنی چاہیں، مرکز حکومت انہیں اتنی دال فراہم کرنے کوتیارہے۔ریاستوں پر زور ہے کہ وہ دال کو120روپے فی کلو گرام کی قیمت پرفروخت کرنے کا پختہ انتظام کریں۔اس سے عوام کوراحت ملے گی۔پاسوان نے بھوک کی وجہ سے ہونے والی اموات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنی طرف سے اناج کی کوئی کمی نہیں رکھی ہے۔ایسے میں بھوک سے موت کی خبریں تشویشناک ہیں۔

Share: